QR CodeQR Code

اسرائیل نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر جنگی جرائم کئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

6 Nov 2014 11:54

اسلام ٹائمز: عالمی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ میں غزہ جنگ کے دوران نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایمنسٹی نے 8 واقعات کی مثالیں دی ہیں، جن میں اسرائیلی فورسز نے اطلاع دیے بغیر رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے ایمنسٹی انٹر نیشنل نے غزہ جنگ کے بارے میں تازہ رپورٹ پیش کر دی، جس میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے حوالے سے انکشافات سامنے آئے ہیں، جب کہ چین نے اسرائیل سے غیر قانونی آبادیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ میں غزہ جنگ کے دوران نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایمنسٹی نے 8 واقعات کی مثالیں دی ہیں، جن میں اسرائیلی فورسز نے اطلاع دیے بغیر رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں 104 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 62 بچے بھی شامل تھے۔ اس رپورٹ میں ایمنسٹی نے فلسطینی مجاہدین پر بھی جنگی جرائم کے الزام عائد کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی کے پاس اپنے دعوؤں کو ثابت کرنے کیلیے کوئی ثبوت نہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایمنسٹی رپورٹ کوحماس اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے پروپیگنڈہ کی حمایت قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 418185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418185/اسرائیل-نے-رہائشی-علاقوں-کو-نشانہ-بنا-کر-جنگی-جرائم-کئے-ایمنسٹی-انٹرنیشنل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org