0
Thursday 6 Nov 2014 13:35

فوربز، بااثر افراد کی فہرست میں پیوٹن نے اوباما کو پیچھے چھوڑ دیا

فوربز، بااثر افراد کی فہرست میں پیوٹن نے اوباما کو پیچھے چھوڑ دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق بااثر افراد میں روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے امریکی صدر براک اوباما کو پیچھے چھوڑ دیا۔ امریکی جریدے فوربز نے 2014ء کے 72 با اثر افراد کی فہرست جاری کی ہے، جس میں روس کے صدر ویلادیمر پیوٹن سرِفہرست ہیں جبکہ امریکی صدر براک اوباما دوسرے نمبر پر ہیں اور چین کے صدر ژی جن پنگ کا نمبر تیسرا ہے۔ پہلے دس با اثر افراد کی فہرست میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ پانچویں نمبر پر جرمنی کی چانسلر اینجیلا مرکل اور چھٹے نمبر پر امریکہ کے فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ ییلن ہیں۔ اس سال بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی بھی اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں، وہ اس فہرست میں 15ویں نمبر پر ہیں۔ دہشتگرد گروہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی دنیا کے بااثر افراد میں 54 ویں نمبر پر ہیں۔ 
فوربز کی لسٹ میں مذہب کے حوالے سے دو افراد شامل ہیں۔ چوتھے نمبر پر پوپ فرانسس ہیں جبکہ ایران کے رہنما سید علی خامنہ ای 19ویں نمبر ہیں۔ اس فہرست میں سب سے کم عمر افراد میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ہیں، جن کی عمر 30 سال ہے جبکہ 49 ویں نمبر پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ہیں، جن کی عمر 31 برس ہے۔ سب سے عمر رسیدہ افراد میں سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود ہیں، جو بااثر افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر ہیں۔ فوربز کی اس سال کی فہرست میں نو خواتین کو جگہ ملی ہے۔
خبر کا کوڈ : 418204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش