0
Thursday 6 Nov 2014 19:13

خطے میں قیام امن کیلئے پاک بھارت مذاکرات ضروری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

خطے میں قیام امن کیلئے پاک بھارت مذاکرات ضروری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کل سے چین کا دورہ شروع کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لئے پاک بھارت مذاکرات ضروری ہیں لیکن مسئلہ کشمیر پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ واہگہ بارڈر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے لاہور میں واہگہ بارڈر پر ہونیوالے حملے کی تحقیقات کررہے ہیں، تسنیم اسلم کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نواز شریف کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی ہم منصب اور چین کے صدر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ افغانستان سرحدوں کی حفاظت اور قیام امن کی ایک کڑی ہے۔ آرمی چیف کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سے قبل امریکہ اور افغانستان کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔ کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ افغانستان کی زمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی پھیلائے۔
خبر کا کوڈ : 418257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش