0
Thursday 6 Nov 2014 20:51

آرمی چیف جنرل راحیل کی افغان صدر اشرف غنی اور اعلٰی حکام سے ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل راحیل کی افغان صدر اشرف غنی اور اعلٰی حکام سے ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر حنیف اطمار سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف کی افغان صدر سے ملاقات نہایت مثبت رہی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اطمار سے بھی ملاقات کی، جس میں پیشہ وارانہ امور اور دفاعی تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی

دیگر ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور افغان صدر کی ملاقات نہایت مثبت رہی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے ایک روزہ دورے کے دوران کابل پہنچے اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور زیر بحث آئے۔ آرمی چیف راحیل شریف کی افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات ہوئی، جبکہ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور وزیر دفاع سے بھی ملاقات کریں گے۔ نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد یہ آرمی چیف کا پہلا دورہ کابل ہے۔ اس سے قبل 19 مئی کو آرمی چیف نے کابل میں ہونے والے سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 418291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش