0
Thursday 6 Nov 2014 22:25

پشاور، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر کی اورکزئی ایجنسی دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت

پشاور، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر کی اورکزئی ایجنسی دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر توحید علوی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یوم عاشورہ کے موقع پر قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں ہونے والے دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی، انہوں نے کہا کہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ علاوہ ازیں اورکزئی ایجنسی کی مقامی تنظیم علمدار فاونڈیشن کے صدر کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے روز عزاداری امام حسین (ع) پر دہشت گردانہ حملے اورکزئی ایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس سے پہلے بھی کئی دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی مثبت اقدام نہیں اُٹھایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 418294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش