0
Thursday 6 Nov 2014 21:47

پشاور، پولیس وین پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک

پشاور، پولیس وین پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ ماشو گگر میں دہشتگردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک شدت پسند مارا گیا۔ پولیس کے مطابق پولیس وین معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران شدت پسندوں نے فائرنگ کردی، جس سے پولیس کانسٹیبل مستجاب جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے ایک شدت پسند بھی مارا گیا تاہم تین شر پسند فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شدت پسند کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے، جس پر عامر نام لکھا ہوا ہے، اور اس کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 418298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش