QR CodeQR Code

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنمائوں کی عیسائی جوڑے کے زندہ جلانے کی مذمت

6 Nov 2014 23:14

اسلام ٹائمز: رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایسے شرانگیز عناصر جو مذہب کی آڑ میں ذاتی دشمنی اور ذاتی مفادات کی منزل چاہتے ہیں ان کے خلاف بھی سخت ترین کاروائی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کوٹ رادھاکشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے، تشدد اور ہنگامہ آرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائے۔ توہین رسالت توہین مذہب کی بنیاد پر اقدامات کی اس قدر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی منظر پر آجائے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم اور غیر مسلم پاکستان کی مستقل اور بااعتماد آبادی ہے ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام دونوں پر لازم ہے۔ ایسے شرانگیز عناصر جو مذہب کی آڑ میں ذاتی دشمنی اور ذاتی مفادات کی منزل چاہتے ہیں ان کے خلاف بھی سخت ترین کاروائی کی جائے۔ ملی یکجہتی کونسل پنجاب کی تحقیقاتی کمیٹی کوٹ رادھادکشن کے واقعات کا جائزہ لے گی۔ تمام دینی جماعتیں اور مسیحی برادری امن اور باہمی احترام کو یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 418310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418310/ملی-یکجہتی-کونسل-پاکستان-کے-رہنمائوں-کی-عیسائی-جوڑے-زندہ-جلانے-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org