0
Thursday 6 Nov 2014 23:19

غیرمتنازع شخصیت چیف الیکشن کمشنر بنے، پی ٹی آئی

غیرمتنازع شخصیت چیف الیکشن کمشنر بنے، پی ٹی آئی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمیشن کیلئے حکومت کے تینوں نام مسترد کردئیے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نام فائنل کرنے کیلئے حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں سے رابطے کئے ہیں۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے نئے سربراہ کیلئے حکومت کے مجوزہ تین ناموں پر اعتراض کرتے ہوئے ناصر اسلم زاہد کا نام شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تینوں نام قابل احترام ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے غیرمتنازع شخصیت چیف الیکشن کمشنر بنے۔ چیف الیکشن کمیشن کے تقرر کیلئے خورشید شاہ نے فاروق ستار، سراج الحق اور آفتاب شیرپاوٴ سے رابطہ کیا ہے۔ مشاورت میں جسٹس طارق پرویز اورجسٹس تصدق جیلانی کے نام پر بھی غور کیا گیا۔ تحریک انصاف سے مشورے کیلئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ محمود قریشی سے بھی رابطہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 418313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش