QR CodeQR Code

علامہ طالب جوہری کے داماد سمیت 45 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز گرفتار

7 Nov 2014 11:54

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چھاپا مار کر کالعدم تنظیم کے کراچی کے امیر سید احمد حسن عرف معاویہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس نے علامہ طالب جوہری کے داماد اور متعدد ڈاکٹرز سمیت 45 افراد کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے امیر کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چھاپا مار کر کالعدم تنظیم کے کراچی کے امیر سید احمد حسن عرف معاویہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی آئی ڈی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزم نے شیعہ رہنما علامہ طالب جوہری کے داماد سید کاظم رضا اور متعدد ڈاکٹرز سمیت 45 افراد کے قتل کا انکشاف کیا ہے۔ دیگر گرفتار ملزمان کی شناخت داؤد الطاف، نعیم خان عرف علی، شمشاد اور رسول عرف بابا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سی آئی ڈی کی انویسٹی گیشن رپورٹ میں اس بات کا انکشاف بھی ہوا ہے کہ ملزمان سیاسی جماعت کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ جولائی 2013 میں انچولی میں ہونے والے موٹر سائیکل دھماکے میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جس میں 6 افراد مارے گئے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گروپ کے دیگر افراد فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں


خبر کا کوڈ: 418345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418345/علامہ-طالب-جوہری-کے-داماد-سمیت-45-افراد-قتل-میں-ملوث-ٹارگٹ-کلرز-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org