0
Friday 7 Nov 2014 14:50

پاکستان دشمن قوتیں سازشوں کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑا رہی ہیں، حافظ احمد علی

پاکستان دشمن قوتیں سازشوں کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑا رہی ہیں، حافظ احمد علی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) سندھ کے جنرل سیکریٹری حافظ احمد علی نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بہترین انتظامات کرکے ملک دشمنوں کی تمام سازشوں کو خاک میں ملا دیا، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے قابل مبارکباد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال میں جے یو آئی کراچی ڈویژن کے امیر الحاج قاری عبدالمنان انور نقشبندی کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس سے پیر لیاقت شاہ، قاری عبدالحئی شیخ، مفتی محمد حماداللہ مدنی، مولانا اقبال اللہ، مولانا حضرت ولی ہزاروی، مولانا غلام مصطفےٰ فاروقی، مولانا مشتاق عباسی، مولانا خواجہ احمد الرحمٰن یار خان، قاری سیف الرحمٰن، الحاج عبدالعزیز صدیقی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

حافظ احمد علی نے کہا کہ جس طرح حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کیا ہے اور ان دنوں میں عوام کے تحفظ میں کامیاب ہوئی ہے وہ لائق تحسین ہے اور اگر ہماری تجویز پر ملی یکجہتی کونسل کے 17 نکاتی چارٹر پر عملدرآمد کر لیا جائے تو ملک سے پوری طرح فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام مذہبی جماعتوں اور مسالک کی نمائندگی تھی جس کے سربراہ مولانا شاہ احمد نورانی اور جنرل سیکریٹری مولانا سمیع الحق تھے جنہوں نے اپنی کاوشوں سے ملک سے فرقہ واریت کا ناسور جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا تھا، لیکن کچھ ملک دشمن قوتیں سوچی سمجھی سازشوں کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کرتی ہیں جس کے لئے ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے مختلف مسالک کے لوگوں کو گاہے بہ گاہے قتل کیا جاتا ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ لوگ مشتعل ہو کر ایک دوسرے سے دست و گریباں ہو کر اپنا ہی نقصان کریں۔
خبر کا کوڈ : 418357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش