QR CodeQR Code

اسکردو، کرپٹ ایجوکیشن مافیا سے بازپرس کرنے کیلئے حکمت عملی تیار

7 Nov 2014 19:39

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم میں ضوابط کی خلاف ورزیوں اور کرپشن کی پے درپے شکایات پردستاویزی معاملات کی چھان بین 14محرم کے بعد کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر اسکردو عابد علی نے 14 محرم کے بعد محکمہ تعلیم کے کرپٹ مافیا سے بازپرس کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسکردو کے سربراہ محکمہ تعلیم میں ضوابط کی خلاف ورزیوں اور کرپشن کی پے درپے شکایات کے نتیجے میں اس محکمے کے معاملات کے حوالے سے بازپرس کرنے اور دستاویزی معاملات کی چھان بین سمیت ضوابط کے جانچ پڑتال دیکھنے کے لئے 14 محرم کے بعد باقاعدہ ایکشن لینے کامنصوبہ بنایا ہوا ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے ڈائیریکٹر اور ڈپٹی ڈائیریکٹر سے بھی اس حوالے سے خصوصی ملاقاتیں کرنے اور ان معاملات کے حوالے سے بریفنگ کے لئے بھی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 418393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418393/اسکردو-کرپٹ-ایجوکیشن-مافیا-سے-بازپرس-کرنے-کیلئے-حکمت-عملی-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org