0
Friday 7 Nov 2014 19:45

لیویز فورس کی اپ گریڈیشن کا مسئلہ جلد حل کریں گے، ڈی سی دیامر

لیویز فورس کی اپ گریڈیشن کا مسئلہ جلد حل کریں گے، ڈی سی دیامر
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر دیامر شہباز طاہر ندیم اور اسسٹنٹ کمشنر چلاس قیصر نعیم نے چلاس میں لیویز فورس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کے تمام لیویز فورس اپنی ذمہ داری ایمانداری اور دیانت داری سے سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام لیویز فورس کی اپ گریڈیشن کا مسئلہ جلد حل کریں گے اور تمام چھوٹے بڑے مسائل بھی جلد حل کریں گے۔ دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر چلاس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام لیویز فورس کو وردی فراہم کی جائے اور ہر ایک لیوی کو اسلحہ بھی دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چلاس میں ہر جگہ لیوی چیک پوسٹ قائم کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لیویز فورس کو بہترین شیلڈ اور نقد انعامات سے نوازا جائیگا۔ دربار میں ملازمین نے اپنی کارکردگی سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور اپنے مسائل کو جلد حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈی سی دیامر نے ملازمین کے تمام مسائل اور مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور لیوز فورس کے خدمات کو خوب سراہا۔
خبر کا کوڈ : 418395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش