QR CodeQR Code

پشاور، دہشتگردوں نے ایک اور شیعہ شہری سید ناصر عباس کی جان لے لی

7 Nov 2014 21:36

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق سید ناصر عباس جوکہ شعبہ طب سے وابستہ تھے، پشاور کے علاقہ گلبہار میں میڈیکل اسٹور پر موجود تھے کہ مسلح دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک اور شیعہ شہری کی جان لے لی، ذرائع کے مطابق سید ناصر عباس جوکہ شعبہ طب سے وابستہ تھے، پشاور کے علاقہ گلبہار میں میڈیکل اسٹور پر موجود تھے کہ مسلح دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے، شہید سید ناصر عباس گلبہار کے رہائشی تھے، اور عزاداری کے حوالے سے کافی سرگرم رہتے تھے۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے میڈیا کورآرڈینیٹر ارشاد حسین بنگش نے سید ناصر عباس کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بھی اہل تشیع کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، بارہا مطالبات کے باوجود پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے کو روکنے کیلئے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 418406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418406/پشاور-دہشتگردوں-نے-ایک-اور-شیعہ-شہری-سید-ناصر-عباس-کی-جان-لے-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org