QR CodeQR Code

بلوچستان، 30 ہزار سے زائد غیر ملکیوں‌ کو جعلی قومی شناختی کارڈ کا اجراء

7 Nov 2014 22:53

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق ناردا نے اس کاروائی کے بعد بلوچستان کے 30 ہزار شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ہیں۔ نیب ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ شناختی کارڈ بنوانے والے زیادہ تر مہاجرین کا تعلق افغانستان سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے کاروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے والے 2 نادرا افسران کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے سینکڑوں شناختی کارڈ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ جس کے بعد نیب نے کاروائی کرتے ہوئے نادرا کے 2 افسران کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے سینکڑوں شناختی کارڈ غیر ملکیوں کو جاری کیے جبکہ اس کام کے لیے 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک کی رقم بھی وصول کرتے تھے۔ ناردا نے اس کاروائی کے بعد بلوچستان کے 30 ہزار شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ہیں۔ نیب ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ شناختی کارڈ بنوانے والے زیادہ تر مہاجرین کا تعلق افغانستان سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 418418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418418/بلوچستان-30-ہزار-سے-زائد-غیر-ملکیوں-کو-جعلی-قومی-شناختی-کارڈ-کا-اجراء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org