QR CodeQR Code

عمران خان بتائیں ان کی شاہانہ زندگی کیلئے پیسہ کہاں سے آتا ہے، پرویزرشید

7 Nov 2014 23:58

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ کے مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین کیطرف سے فلاحی کاموں کو سیاست کے لیے استعمال کرنا اچھی بات نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نوازشریف کا کاروبار پاکستان میں ہے جو کئی دہائیوں سے ہے جب کہ عمران خان بتائیں ان کی شاہانہ زندگی کے لیے پیسہ کہاں سے آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ فلاحی کاموں کو سیاست کے لیے استعمال کرنا اچھی بات نہیں اور عمران خان کے منہ سے بھیک کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر اللہ کا فضل ہے، ان کا کاروبار پاکستان میں ہے جو کئی دہائیوں سے ہے لیکن عمران خان بتائیں ان کی شاہانہ زندگی کے لیے پیسہ کہاں سے آتا ہے جبکہ ان کے نئے پاکستان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہاں رہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 418436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418436/عمران-خان-بتائیں-ان-کی-شاہانہ-زندگی-کیلئے-پیسہ-کہاں-سے-ا-تا-ہے-پرویزرشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org