QR CodeQR Code

سرگودہا میں کالعدم تنظیموں کے رہنماوں کی نظر بندی اور رہائی

8 Nov 2014 16:21

اسلام ٹائمز: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے حکومت کو محرم الحرام کے پہلے عشرے کی جائزہ رپورٹس کی بنیاد پر اس سلسلہ میں سفارش کرتے ہوئے فہرستیں ارسال کی تھیں، جس پر صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے عملدرآمد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر محرم الحرام کے دوران نقص امن کا سبب بننے والے کالعدم تنظیموں کے عہدیداران کو نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور پہلے روز کئی افراد کو حراست میں لینے کے بعد تحریری یقین دہانی پر رہا بھی کر دیا گیا۔ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے حکومت کو محرم الحرام کے پہلے عشرے کی جائزہ رپورٹس کی بنیاد پر اس سلسلہ میں سفارش کرتے ہوئے فہرستیں ارسال کی تھیں، جس پر صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے فوری طور پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ گذشتہ روزمختلف علاقوں میں حساس ادارے کی نگرانی میں پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں سے فاروق شاہین، دلشاد احمد، سہیل سرور، راؤ محمد یامین، باقر حسین سمیت 7 افراد کو تحریری یقین دہانی پر رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا، جبکہ سرگودہا پولیس کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 418446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418446/سرگودہا-میں-کالعدم-تنظیموں-کے-رہنماوں-کی-نظر-بندی-اور-رہائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org