QR CodeQR Code

حکمران پشاور میں آئے روز اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ تماشائی بن کر دیکھ رہے ہیں، علامہ سبطین الحسینی

8 Nov 2014 10:22

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا سید ناصر عباس کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کئی سالوں سے پشاور میں ہماری نسل کشی کی جارہی ہے، مگر حکومت صرف بڑے بڑے دعووں سے آگے نہیں بڑھ سکی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے پشاور میں بے گناہ شیعہ جوان سید ناصر عباس کی ٹارگٹ کلنگ کی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خاموش تماشائی بن کر شیعوں کا قتل عام دیکھ رہی ہے، کئی سالوں سے پشاور میں ہماری نسل کشی کی جارہی ہے، مگر حکومت صرف بڑے بڑے دعووں سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ٹارگٹ کلنگ کا یہ سلسلہ نہ رکا تو حالات خراب ہونی کی ذمہ داری نواز حکومت اور پی ٹی آئی حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سید ناصر عباس سمیت دیگر شہداء کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 418461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418461/حکمران-پشاور-میں-ا-ئے-روز-اہل-تشیع-کی-ٹارگٹ-کلنگ-تماشائی-بن-کر-دیکھ-رہے-ہیں-علامہ-سبطین-الحسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org