QR CodeQR Code

علمائے اہلسنت کو قتل کی دھمکیوں کا حکومت نے نوٹس نہ لیا تو بھیانک نتائج نکلیں گے، بلال قادری

8 Nov 2014 13:36

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں مرکزی امیر سنی تحریک نے کہا کہ ہر صورت اہلسنت کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، اس کیلئے کسی بھی حد تک جانا پڑا تو جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے شہید قائد و بانی محمد سلیم قادری کے صاحبزادے مرکزی امیر سنی تحریک بلال سلیم قادری نے نارتھ کراچی آستانہ عالیہ کے پیر شیخ طارق قادری کو بھتہ کی پرچی اور قتل کی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علمائے اہلسنت کو قتل کی دھمکیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، ہر صورت اہلسنت کے حقو ق کیئے آواز بلند کرتے رہی گے، اس کیلئے کسی بھی حد تک جانا پڑا تو جائیں گے۔ اپنے بیان میں بلال سلیم قادری نے کہا کہ سنی تحریک اہلسنت کے غضب شدہ حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، حکومت ہوش کے ناخن لے، علمائے اہلسنت کو بھتہ خوری اور قتل کی دھمکیوں سے عوام اہلسنت میں بے چینی پائی جا رہی ہے اگر حکومت نے ان واقعات کو نوٹس نہ لیا تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت علمائے اہلسنت پیر شیخ طارق قادری کو قتل کی دھمکیوں کا فوری نوٹس لے اور دھمکی میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کے مکروہ چہرے عوام کے سامنے بے نقاب کرے۔


خبر کا کوڈ: 418499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418499/علمائے-اہلسنت-کو-قتل-کی-دھمکیوں-کا-حکومت-نے-نوٹس-نہ-لیا-بھیانک-نتائج-نکلیں-گے-بلال-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org