0
Tuesday 26 Oct 2010 21:39

پاکستان کرپٹ ترین ملکوں کی فہرست میں 42ویں نمبر سے 34ویں نمبر پر آ گیا،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

پاکستان کرپٹ ترین ملکوں کی فہرست میں 42ویں نمبر سے 34ویں نمبر پر آ گیا،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی،بدعنوان ترین ممالک کی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آگیا۔عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ دنیا کا بدعنوان ترین ملک ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2010ء جاری کر دیا ہے۔یہ انڈیکس مختلف ممالک میں کرپشن کو جانچنے کیلئے دنیا کا سب سے قابل اعتبار پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔
 کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے تحت ممالک کو صفر سے دس تک پوائنٹس دیئے جاتے ہیں،جس ملک کو جتنے زیادہ پوائنٹس ملتے ہیں وہاں کرپشن اتنی ہی کم ہوتی ہے اور جن ممالک کے پوائنٹس کم ہوتے جاتے ہیں وہاں بدعنوانی کی سطح اتنی ہی زیادہ ہوتی جاتی ہے۔کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے ذریعے دنیا کے 178 ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ان میں سے 3 چوتھائی ممالک نے صفر سے5 تک پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ کرپشن بدستور ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
 پاکستان 2.3 پوائنٹس کے ساتھ 34 ویں نمبر ہے،گذشتہ سال پاکستان کا نمبر 42 واں تھا،فہرست میں پاکستان کے 8 درجے نیچے آنے کا مطلب ہے کہ یہاں بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان کی نسبت بھارت بدعنوان ممالک کی فہرست میں 90 نمبر پر ہے۔صومالیہ دنیا کا بدعنوان ترین ملک ہے جبکہ افغانستان اور میانمار مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں،عراق نے تیسرا نمبر حاصل کیا ہے۔اگر دنیا کے سب سے کم بدعنوان ممالک کی بات کی جائے تو ڈنمارک،نیوزی لینڈ اور سنگاپور 9.3 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر دنیا کے سب سے کم بدعنوان ملک ہیں۔فن لینڈ اور سوئیڈن مشترکہ طور پر دوسرے اور کینیڈا تیسرے نمبر پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 41853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش