QR CodeQR Code

سنی تحریک کے زیر اہتمام شان اہلبیتؑ ریلی کا انعقاد

8 Nov 2014 16:44

اسلام ٹائمز: ضلع کونسل ہال سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالی گئی ریلی میں سنی تحریک کے رہنماوں کے علاوہ تحریک عشق رسولﷺ کے افضل قادری، منہاج القرآن کے میاں کاشف محمود، انجمن فدایان رسول ﷺ کے مولانا عبدالرشید رضوی بھی شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں سنی تحریک کے زیراہتمام گذشتہ روز ضلع کونسل ہال سے چوک گھنٹہ گھر تک عظمت صحابہ ؓو شان اہلبیتؑ ریلی منعقد کی گئی۔ ریلی کی قیادت سنی تحریک کے ضلعی صدر محمد آصف رضا قادری نے کی۔ اس موقع پر سنی تحریک کے سٹی صدر مولانا فرحان قادری، کاشف حسین قادری، محمد رمضان مصطفائی، مولانا امجد لطیف قادری، انعام اﷲ قادری، تحریک عشق رسولﷺ کے چیئرمین قاری افضل قادری، تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم میاں کاشف محمود، انجمن فدایان رسول ﷺ کے مولانا عبدالرشید رضوی، جماعت اہلسنت کے محمد قاسم سیالوی و دیگر بھی موجود تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آصف رضا قادری نے کہا کہ نظام مصطفے ٰﷺ کے نفاذمیں ہی تمام بحرانوں کا حل ہے، مقدس ہستیوں کی تعلیمات سے دوری کے سبب مسلمان عالمی سطح پر ناکام ہو رہے ہیں، مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی افواج کا حملہ مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فرقہ واریت اور گروہ بندی میں تقسیم کرنے والے ملک کے دشمن ہیں، با ہمی اتفاق و اتحاد سے دشمنوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ آخر میں سانحہ واہگہ بارڈر میں شہید ہونیوالوں کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 418543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418543/سنی-تحریک-کے-زیر-اہتمام-شان-اہلبیت-ریلی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org