0
Saturday 8 Nov 2014 22:08

کوئٹہ، شہیدہ سحر بتول کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ، شہیدہ سحر بتول کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام کم سن بچی شہیدہ سحر بتول کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی علمدارروڈ سے ہوتی ہوئی آئی جی پولیس بلوچستان کے دفتر کے سامنے پہنچی، جہاں مظاہرین کی بڑی تعداد نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر نعرے درج تھے اور آئی جی آفس کے سامنے شہیدہ کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کم سن بچی سحر بتول کا قتل ایک گھناؤنا فعل ہے۔ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری باعث تشویش ہے۔ پولیس کو فوری طور پر اس کے قاتلوں کا سراغ لگانا چاہیئے۔ انہیں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانا چاہیئے۔ بعدازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 418592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش