QR CodeQR Code

ترکی،نقاب پر پابندی میں نرمی،طالبات کی جانب سے خیر مقدم

27 Oct 2010 00:00

اسلام ٹائمز:ترکی میں طالبات نے پابندی میں نرمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب آزادی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گی


انقرہ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ترکی میں طالبات کے اسکارف اوڑھنے پر عائد پابندی میں نرمی ہوئی ہے اور بہت سی جامعات نے نقاب اوڑھنے والی طالبات کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔جامعات کی نگرانی کرنے والے اعلیٰ تعلیمی بورڈ نے اس ماہ کے شروع میں جامعات کو ہدایات جاری کی تھیں کہ نقاب اوڑھنے والی طالبات کو جامعات سے خارج نہ کیا جائے۔استنبول یونیورسٹی کی طالبہ کی شکایت پر جاری کی گئیں یہ ہدایات بورڈ کے اپنے ہی فیصلے کے منافی تھیں،جس کے تحت 12سال قبل جامعات میں نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔طالبات کو کہا گیا تھا کہ اگر وہ اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہیں تو اسکارف ترک کریں یا پھر اسے ٹوپی یا وِگ کی مدد سے اس طرح ڈھانکیں کہ یہ دکھائی نہ دے۔ترکی میں طالبات نے پابندی میں نرمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب آزادی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گی۔اُدھر ترکی کے چیف پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ نقاب پر پابندی میں نرمی سیکیولر ازم پر مبنی اصولوں کی خلاف وروزی ہے۔


خبر کا کوڈ: 41861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/41861/ترکی-نقاب-پر-پابندی-میں-نرمی-طالبات-کی-جانب-سے-خیر-مقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org