0
Sunday 9 Nov 2014 02:40

پیپلز پارٹی نے نااہلی کی تاریخ رقم کر دی، ایاز لطیف پلیجو

پیپلز پارٹی نے نااہلی کی تاریخ رقم کر دی، ایاز لطیف پلیجو
اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپنے طرز حکومت سے نااہلی کی تاریخ رقم کر دی ہے، تھر میں لاکھوں افراد بے یار و مددگار حکومتی امداد کے منتظر ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے وزراء اور مشیر قحط زدگان کی مدد کرنے کی بجائے کرپشن کے ذریعے اپنا بینک بیلنس اور جائیدادیں بنانے میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں قومی عوامی تحریک تھر پارکر کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ تھر میں قحط اور معصوم بچوں کی اموات کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال دھرتی کے مالکان بھوک اور افلاس سے تڑپ رہے ہیں، قحط کی صورتحال انتہائی سنگین بن چکی ہے لیکن پیپلز پارٹی کی سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ بھوک و افلاس کے شکار ہزاروں افراد نقل مکانی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی سرکار نہ تھرپارکر میں قحط سے نمٹ سکتی ہے اور نہ ہی امن و امان قائم کر سکتی ہے۔ ایاز پلیجو نے عوام اور ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل گھڑی میں تھر پارکر کی عوام کے دست و بازو بنیں اور انکی ہر ممکن مدد کریں۔
خبر کا کوڈ : 418623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش