QR CodeQR Code

شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

9 Nov 2014 10:06

اسلام ٹائمز: موجودہ سیاسی انتشار اور فکری پستی میں علامہ اقبال کا پیغام ہی نظریاتی شیرازہ بندی اور جذبہ جنوں سے ملت کی تعمیر کرسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شاعر مشرق، حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا 137 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ سوئی ہوئی قوم کو بیدار کرنے والے یہ عظیم فلسفی شاعر 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور، برطانیہ اور جرمنی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی، شاعری کی طرف فطری میلان تھا۔ فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کی حالت پر دلی اضطراب نے قوم کی رہنمائی اور عظمت رفتہ کی بحالی کی جوت جگائی۔ خطبہ الہٰ آباد میں مسلمانوں کے علیحدہ کا خواب دیکھا جو پورا ہوکر رہا۔ اقبال نے قوم میں خودداری، عظمت کردار، عزم و ہمت کے ایسے موتی پیدا کیے جو مایوس افراد کو حوصلہ مندیوں کی انتہا پر لے گئے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی انتشار اور فکری پستی میں علامہ اقبال کا پیغام ہی نظریاتی شیرازہ بندی اور جذبہ جنوں سے ملت کی تعمیر کرسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 418631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418631/شاعر-مشرق-علامہ-اقبال-کا-یوم-پیدائش-ا-ج-منایا-جا-رہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org