0
Sunday 9 Nov 2014 11:23

بھارت کی سنجیدگی تک مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، لطیف اکبر

بھارت کی سنجیدگی تک مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، لطیف اکبر
اسلام ٹائمز۔ قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ تسلط قائم نہیں رکھ سکتا۔ انھوں نے مولا فضل الرحمن کی سربراہی میں قائم قومی کشمیر کمیٹی کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کی ازسرنو تشکیل کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام مکمل بائیکاٹ کریں گے اور 29 نومبر کو آزاد کشمیر بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ ہم مذاکرات کے خلاف نہیں لیکن بھارت کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے تک بات چیت کامیاب نہیں ہو سکتی۔ مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ کا کوئی بھی منصوبہ ڈراپ نہیں ہو گا۔ تمام منصوبوں پر کام جاری ہے اور بروقت مکمل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں سینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ ریاست کی تعمیروترقی، خوشحالی، تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور پاکستان کے ساتھ الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے، سری نگر میں دو کشمیریوں کے قتل کا بھارتی فوج کی طرف سے اعتراف ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے جس کا انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر آئی ہے اور اس مشن سے ہمیں کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعلیمی پالیسی پر سو فیصد عملدرآمد کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم میں مزید اصلاحات لائی جا رہی ہیں اور معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتھ نہیں ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ووٹرز لسٹوں کی تکمیل اور دیگر لوازمات پورے ہونے پر بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف 18 نومبر کو مظفرآباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے
خبر کا کوڈ : 418645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش