0
Sunday 9 Nov 2014 13:46

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام بی زیڈ یومیں یوم حسین (ع)کی تقریب 12نومبر کو ہوگی

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام بی زیڈ یومیں یوم حسین (ع)کی تقریب 12نومبر کو ہوگی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان (بہائوالدین زکریا یونیورسٹی یونٹ) کے زیراہتمام ماہ محرم الحرام کے دوسرے عشرے کو ''حسین شناسی ''کے طور پر مناتے ہوئے ملک کے دیگر جامعات کی طرح بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بھی سالانہ'' یوم حسین ''کی تقریب 12نومبر بروز بدھ کو یونیورسٹی کے جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہورہی ہے۔ یوم حسین علیہ السلام کی سالانہ تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ علقمہ سمیت تمام مسالک کے علمائے اور یونیورسٹی کے طلباء طالبات امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ تعلیمی اداروں میں ''یوم حسین ''منانے کا مقصد نواسہ رسول ۖ کے مشن کو آگے بڑھانا ہے، امام حسین علیہ السلام کسی گروہ یا فرقے کے نہیں، پوری انسانیت کے امام ہیں، تعلیمی اداروں میں یوم حسین علیہ السلام کی تقریبات اس لیے منعقد کی جاتی ہیں تا کہ میں تمام مسالک کے افراد بلا تفریق شرکت کرسکیں۔ امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں اپنے خانوادے کی قربانی دیکر خداوند متعال کی خوشنودی اور رضا حاصل کی۔ امام حسین کی سیرت مبارکہ پر عمل پیرا ہو کر ہی تمام عالم اسلام مشکلات سے نجات پا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 418672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش