0
Sunday 9 Nov 2014 15:57

شہادت امام حسینؑ کا سبق ہے کہ ظالمانہ نظام کیخلاف جد وجہد کریں، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب

شہادت امام حسینؑ کا سبق ہے کہ ظالمانہ نظام کیخلاف جد وجہد کریں، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شہباز گجر نے کہا ہے کہ امام حسینؑ کا فلسفہ شہادت نظام کی تبدیلی کا ذریعہ ہے، سیدنا امام حسینؑ نے جو مثال قائم کی و ہ تاریخ کے اوراق میں سنہری الفاظ میں لکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295A میں ترمیم کر کے صحابہ کرام ؓ و اہلبیتؑ اور امہات المومنین کی ناموس کو تحفظ فراہم کیا جائے، اس کی سزا کم از کم دس سال کی جائے اور اس جرم کو ناقابل ضمانت قرار دیا جائے۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام پنجاب شہباز احمد گجر نے روڈو سلطان ضلع جھنگ میں میں شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں فرقہ ورایت، قوم پرستی اور لسانیت کی کوئی گنجائش نہیں، ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کریں اور مذہبی یکجہتی پیدا کر کے ظالمانہ نظام کے خلاف جدو جہد کریں۔
خبر کا کوڈ : 418688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش