0
Monday 10 Nov 2014 18:50

مسلم حکمران یزیدی عناصر کی نابودی کیلئے متحد ہو جائیں، پیر قمر الشکور احمد

مسلم حکمران یزیدی عناصر کی نابودی کیلئے متحد ہو جائیں، پیر قمر الشکور احمد
اسلام ٹائمز۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فلسفہ شہادت امام حسینؓ کے موضوع پر منعقد ہونے والی محفل ذکر حسینؑ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیر قمرالشکور احمد نے کہا کہ نواسہِ رسول سیدنا امام حسین علیہ السلام ور آپؑ کے خاندان کی قربانیاں ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں، آپؑ نے میدانِ کربلا میں جامِ شہادت نوش کر کے دین ِا سلام کی سربلندی، رضائے الٰہی اور صبر و تحمل کا عظیم درس دیا ہے۔ دُعا فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین اور دربار شکوری کے سجادہ نشین پیر قمر الشکور احمد نے  کہا کہ رسول خدا ﷺ کے گھرانے کی بے مثال قربانی نے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے خلاف آج جس منظم انداز سے سازشیں ہو رہی ہیں، مسلم حکمرانوں کو ان کے مقابل متحد ہونا ہو گا اور یزیدی عناصر کو نیست و نابود کرنے کے لئے اسلام کا علم بلند کرنا ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ اسوہ شبیریؑ کا تقاضا ہے کہ اسلام کے خلاف ہونیوالی سازشوں کو خاک میں ملا دیا جائے اور فکرحسینیؑ کو عام کر کے اسلام کی سربلندی کے لئے جدوجہد کی جائے، اگر مسلمانوں میں آج حسینیؑ جذبہ بیدار ہو جائے تو دُنیا میں ہونے والے تمام مظالم ختم ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ : 418696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش