QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں فائرنگ سے دو سگے بھائی قتل

9 Nov 2014 16:35

اسلام ٹائمز: گاؤں راکھ شاہ کوٹ سے تعلق رکھنے والے ہاشم اور ملازم حسین موٹر سائیکل پر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیشی کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ سیم نالہ پر موٹر کار نمبر MLJ-966 میں سوار ان کے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور میں دو سگے بھائی دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں گاؤں راکھ شاہ کوٹ سے تعلق رکھنے والے ہاشم اور ملازم حسین ولد سرفراز موٹر سائیکل پر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیشی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ پہاڑ پورمیں سردار سیال کے گھر کے قریب سیم نالہ پر موٹر کار نمبر MLJ-966 میں سوار مخالفین نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ہاشم اور ملازم حسین نامی دو بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ قاتل فرار ہوتے ہوئے مقتول ملازم حسین کا لائسنس دار ریپیٹر بھی ساتھ لے گئے۔ تھانہ پہاڑ پور میں اسلم نے قتل کی دفعہ کے تحت ان کے مخالف فضل احمد، فیض احمد ولد محمد حسین، عاطف ولد فیض احمد اور زبیر ولد احمدنواز سکنائے راکھ شاہ کوٹ کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی مخالفین سے قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آ رہی ہے۔ مذکورہ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء پائی جاتی ہے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر دونوں جانب سے متعدد افراد کو گرفتار کرکے مختلف دفعات کے تحت ضمانتوں میں پابند کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 418698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418698/ڈی-آئی-خان-تھانہ-پہاڑ-پور-کی-حدود-میں-فائرنگ-سے-دو-سگے-بھائی-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org