0
Sunday 9 Nov 2014 18:06

کمانڈر منصور مہمند امیر، محمد خراسانی ٹی ٹی پی کا مرکزی ترجمان مقرر

کمانڈر منصور مہمند امیر، محمد خراسانی ٹی ٹی پی کا مرکزی ترجمان مقرر
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیرمولانافضل اللہ نے مہمند ایجنسی کے لئے کمانڈر منصور مہمند کو نیا امیر جبکہ محمد خراسانی کوٹی ٹی پی کا مرکزی ترجمان مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیرمولانا فضل اللہ نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کی رہبر شوریٰ نے حلقہ مہمند ایجنسی کے لئے کمانڈر منصور مہمند کو نیا امیرجبکہ محمد خراسانی کو مرکزی ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ فضل اللہ نے کہا ہے کہ شاہد اللہ شاہد کی معزولی کے بعد ٹی ٹی پی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام طالبان مہمند ایجنسی میں کمانڈرمنصور مہمند کی زیر قیادت جہاد جاری رکھیں گے۔ آڈیو پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی میں ٹی ٹی پی فضل اللہ گروپ لشکر اسلام کے ساتھ مل کر جہادی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 418714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش