QR CodeQR Code

سندھ میں رہائش پذیر اردو بولنے والے ایم کیو ایم کی سازش میں شریک نہ ہوں، قادر مگسی

9 Nov 2014 18:26

اسلام ٹائمز: سجاول میں صحافیوں سے گفتگو میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ سے غداری کر رہی ہے جبکہ قوم پرست حلقوں میں بھی جئے سندھ کے دھڑے ایم کیو ایم سے مل چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ کی حفاظت ہر سندھی کا فرض ہے، تقسیم کی بات کرنے والے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، صوبے کی تقسیم کا واویلا کرنے والے سندھی مہاجر فسادات کرانا چاہتے ہیں، سندھ میں رہائش پذیر اردو بولنے والے ایم کیو ایم کی اس سازش میں شریک نہ ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے شہر سجاول میں اسماعیل کھتری کی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قادر مگسی نے کہا کہ سندھ دھرتی کے پانچ کروڑ سندھی وارث زندہ ہیں، پیپلز پارٹی سندھ سے غداری کر رہی ہے جبکہ قوم پرست حلقوں میں بھی جئے سندھ کے دھڑے متحدہ سے مل چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو اب منہ توڑ جواب دیا جائے گا، سندھ کیخلاف جاری سازشوں کو روکنے کیلئے تمام سندھیوں کو جاگنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 418718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418718/سندھ-میں-رہائش-پذیر-اردو-بولنے-والے-ایم-کیو-کی-سازش-شریک-نہ-ہوں-قادر-مگسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org