0
Monday 10 Nov 2014 02:34

عمان، ایرانی اور امریکی وزراء خارجہ اور یورپی یونین کی نمائندہ کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر

عمان، ایرانی اور امریکی وزراء خارجہ اور یورپی یونین کی نمائندہ کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ عمان میں اسلامی جمہوری ایران اور امریکہ کے وزراء خارجہ اور یورپی یونین کی نمائندہ کیتھرین اشٹین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور یورپی یونین کی نمائندہ کیتھرین اشٹین کے درمیان عمان کے دارالحکومت مسقط میں اتوار کو ہونے والے پہلے دن کے سہ فریقی مذاکرات ختم ہوگئے ہیں اور یہ مذاکرات آج پیر کو بھی جاری رہیں گے۔ محمد جواد ظریف، جان کیری اور کیتھرین اشٹین نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ایک جامع سمجھوتے کے حصول کے لئے، اتوار کو ہونیوالے مذاکرات میں ایران کے خلاف عائد پابندیاں اٹھائے جانے اور یورینیئم کی افزودگی کی سطح کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا۔
مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے مسقط ميں صحافيوں سے گفتگو ميں بھی سہ فريقی مذاکرات کے ايجنڈے کا ذکر کرتے ہوئے بتايا کہ جن اہم موضوعات پر اختلافات باقی ہيں ان ميں ايک، ايران کے اندر يوريينيئم کي افزودگی کی سطح اور ايران پر عائد غير قانونی پابندياں ختم کرنے کا طريقہ ہے۔ وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے وضاحت کی کہ اس بارے ميں کوئی اختلاف نہيں ہے کہ ايران کے اندر يورينيئم کي افزودگی جاری رہے گی، اختلاف افزودگی کی سطح پر ہے۔ ايران کے وزير خارجہ نے کہا کہ مغرب، اگر صحيح راہ حل چاہتا ہے اور مسئلے کو حل کرنے ميں سنجيدہ ہے تو اس کو نيک نيتی سے کام لينا چاہئے۔ محمد جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ اگر گروپ پانچ جمع ايک نے نيک نيتی کا مظاہرہ کيا تو چوبيس نومبر تک، جوہري سمجھوتہ طے پاسکتا ہے۔ مذاکراتی فریقوں کی یہ کوشش ہے کہ چوبیس نومبر کی مہلت ختم ہونے قبل ہی ایک حتمی سمجھوتہ طے پا جائے۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے عمان میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں یورپی یونین کی سربراہ برائے امور خارجہ کیتھرین ایشٹن اور عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ بھی موجود تھے۔ عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والی ملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تہران حکومت اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں رکاوٹیں دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کی سطح اور پابندیاں اٹھائے جانے کے نکات بھی زیر بحث آئے۔
خبر کا کوڈ : 418829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش