QR CodeQR Code

امریکا کی پاکستان کے خلاف زہر افشانی کی کوشش ناکام ہو چکی ہے

پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلا کر ہی آگے بڑھایا جا سکتا ہے، ثروت اعجاز قادری

10 Nov 2014 14:43

اسلام ٹائمز: مرکز اہلسنت پر کراچی تنظیمی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں سربراہ پی ایس ٹی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے، یہود و نصاریٰ پاکستان کو پُرامن ترقی یافتہ ملک نہیں دیکھنا چاہتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلا کر ہی آگے بڑھایا جا سکتا ہے، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے قومی اکابرین کے فلسفے پر گامزن ہونا ہوگا، ڈاکٹر علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر کیلئے یکجا ہو کر پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہوگا، علامہ اقبال سچے عاشق رسول اور دو قومی نظریہ کے حامی تھے، علامہ اقبال کی شاعری نے مسلمانوں کے دلوں عشق رسول کے جذبے کو اجاگر کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کراچی تنظیمی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے، یہود و نصاریٰ پاکستان کو پُرامن ترقی یافتہ ملک نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا کی پاکستان کے خلاف زہر افشانی کی کوشش ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج نیک نیتی کے ساتھ پاکستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستانی قوم یکجہتی کے ساتھ ہر سازش کو ناکام بنانا اچھی طرح جانتی ہے، جھوٹے پروپیگنڈے دہشتگردی کی جنگ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قومی اکابرین کے نقش قدم پر چل کر ہی خود مختار بنایا جا سکتاہے، بیرونی قرضے غریب عوام کو قرضوں کی ز نجیر میں جکڑنے کے مترادف ہے، حکومت قرضے لینے کی بجائے قومی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے ملک کو قرضوں کی لعنت سے نجات دلائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ استحصالی قوتیں پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، متوسط طبقے کے عوام حقوق کے حصول کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 418843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418843/پاکستان-کو-دہشتگردی-سے-نجات-دلا-کر-ہی-آگے-بڑھایا-جا-سکتا-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org