QR CodeQR Code

طالبان کے حامی بتائیں کہ واہگہ کے معصوموں کا کیا جرم تھا، قیصر محمود

10 Nov 2014 19:13

اسلام ٹائمز: حکمران جماعت پی ایم ایل نون کے سینئر رہنما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے لئے معافی کی گنجائش نہیں، ضرورت ہے کہ شرپسند عناصر کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون، انٹرنیشنل افئیرز کے سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے چنیوٹ میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ پی ایم ایل نون کے رہنما کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ انہیں پناہ دینے والوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے، آپریشن ضرب عضب کی مخالفت اور طالبان کی حمایت کرنیوالے بتائیں کہ واہگہ بارڈر پر جاں بحق ہونے والے معصوم پاکستانیوں کا جرم کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر خودکش حملے میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے، معصوموں کی جان سے کھیلنے والوں کے لئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ شرپسند عناصر کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کر کے قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔ انہوں نے حکومت مخالف سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے نام نہاد انقلابی ایجنڈے سے عوام کو گمراہ کرنے سے گریز کریں۔


خبر کا کوڈ: 418894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418894/طالبان-کے-حامی-بتائیں-کہ-واہگہ-معصوموں-کا-کیا-جرم-تھا-قیصر-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org