0
Monday 10 Nov 2014 19:32

اسلام رواداری اور قانون کے احترام کا درس دیتا ہے، معصوم نقوی

اسلام رواداری اور قانون کے احترام کا درس دیتا ہے، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ اسلام رواداری اور قانون کے احترام کا درس دیتا ہے۔ 4 نومبر کو خشت بھٹے پر جو کچھ ہوا قابل مذمت ہے۔ مسیحی بھی اس ملک کے شہری ہیں۔ انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے محراب و منبر کو استعمال کیا جائے جو کم تعلیم یافتہ اور انتہا پسند لوگ مساجد کو نفرت کے لئے استعمال کر رہے ہیں، وہ اسلام کی خدمت نہیں کر رہے ،یہ جہالت ہے۔ جو کہ پاکستان اور اسلام کی بدنامی کا باعث بنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتیں بھی پاکستان کی شہری ہیں۔ انہیں عدم تحفظ کا احساس دلانے کی بجائے، ریاستی ادارے اور اہل اسلام ان کی عبادت گاہوں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ہمیں ایسا ماحول پیدا کرنا چاہیے کہ یہاں بسنے والی اقلیتیں خوف محسوس نہ کریں۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ بھٹے کا مالک اور موقع پر موجود پولیس بھی مسیحی جوڑے کے قتل میں برابر کے شریک ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 418897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش