0
Monday 10 Nov 2014 21:05

گوملزام ڈیم سے پانی نہ ملنے کیخلاف ڈی آئی خان میں گنڈہ پور قوم کا احتجاجی مظاہرہ

گوملزام ڈیم سے پانی نہ ملنے کیخلاف ڈی آئی خان میں گنڈہ پور قوم کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہتھالہ چوک پر گنڈہ پور قبائل نے گوملزام ڈیم سے پانی نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرے کی قیادت اسماعیل خان گنڈہ پور نے کی۔ سینکڑوں مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر ڈیرہ ٹانک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ جس کی وجہ سے ڈی آئی خان سے جنوبی وزیرستان جانیوالی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کثیر لاگت سے گوملزام ڈیم اور اسکی ذیلی نہروں کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود انتظامیہ سیاسی جانبداری سے کام لیتے ہوئے تحصیل کلاچی کو پانی فراہم نہیں کررہی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانی گنڈہ پور قوم کا حق ہے اور اپنے حق کے حصول کیلئے کسی بھی قسم کا احتجاج کریں گے۔ 
اس موقع پر اسماعیل خان، صلاح الدین خان، سلیمان خان، نورنگ خان گنڈہ پور نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ تحصیل کلاچی کی حالت تھر پارکر سے بھی بدتر ہے۔ بچے صاف پانی کی عدم دستیابی سے مر رہے ہیں اور جانوروں کیلئے چارہ تک میسر نہیں۔ علاقے کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر پانی بحال نہیں کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ وسیع کریں گے۔ مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔

خبر کا کوڈ : 418906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش