QR CodeQR Code

ن لیگ جنوبی پنجاب سے انگریزوں سے بھی بدترسلوک کررہی ہے، ملک عامر ڈوگر

10 Nov 2014 21:33

اسلام ٹائمز: نومنتخب رُکن قومی اسمبلی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملتان میں سوئی گیس کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو لاکھوں لوگوں کے ہمراہ سوئی گیس دفتر کا گھیرائو کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان کے نومنتخب رُکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت جنوبی پنجاب سے انگریزوں سے بدترین سلوک روارکھے ہوئے ہے، صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے 120ارب روپے رکھے گئے لیکن 6ماہ گزرنے کے بعد ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا گیا، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف جنوبی پنجاب کے عوام کو غلام سمجھتے ہیں، گزشتہ 6سالوں میں پنجاب حکومت نے ملتان کو بی سی جی چوک سے چونگی نمبر 9تک ڈبل روڈ کا ایک ہی منصوبہ دیا وہ بھی ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک عامر ڈوگر کا مزید کہناتھا کہ اگر ملتان میں سوئی گیس کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو لاکھوں لوگوں کے ہمراہ سوئی گیس دفتر کا گھیرائو کریں گے اور دھرنا دیں یہ دھرنا اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک سوئی گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 418913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418913/ن-لیگ-جنوبی-پنجاب-سے-انگریزوں-بھی-بدترسلوک-کررہی-ہے-ملک-عامر-ڈوگر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org