0
Tuesday 11 Nov 2014 00:38

کراچی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

کراچی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہرقائد میں تبت سینٹر کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے بعد آگ لگنے سے 2 اہلکار جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تبت سینٹر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے سے موبائل میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری موبائل اس کی لپٹ میں آگئی جب کہ اس میں موجود کانسٹیبل مبین اور ہیڈ کانسٹیبل صمد کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ ملا اور دونوں بری جھلس کر جاں بحق ہوگئے، آگ نے وہاں کھڑی ایک اورگاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ان کے ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 418923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش