QR CodeQR Code

لاہور میں داعش کے حق میں وال چاکنگ، پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا

11 Nov 2014 11:19

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں خاص کر تھانہ نواب ٹاون میں نامعلوم افراد نے داعش کے اسٹیکرز اور پمفلٹس دیواروں پر چسپاں کئیے اور وال چاکنگ بھی کی گئی ہے، جس کے بعد پوليس نے دفعہ ايک سو ترپن اے کے تحت مقدمہ درج کيا۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگرد تنظیم داعش کے حمایتیوں نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی وال چاکنگ کی، جس پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں کالعدم تنظیم داعش کے خلاف پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں داعش نامی دہشتگرد تنظیم کے خلاف تھانہ نواب ٹاون میں پہلا مقدمہ درج کيا گيا، پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں خاص کر تھانہ نواب ٹاون میں نامعلوم افراد نے داعش کے اسٹیکرز اور پمفلٹس دیواروں پر چسپاں کئیے اور وال چاکنگ بھی کی گئی ہے، جس کے بعد پوليس نے دفعہ ايک سو ترپن اے کے تحت مقدمہ درج کيا۔


خبر کا کوڈ: 418955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418955/لاہور-میں-داعش-کے-حق-وال-چاکنگ-پہلا-مقدمہ-درج-کرلیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org