QR CodeQR Code

اورکزئی ایجنسی، دہشتگردوں کا حملہ پسپا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے 15 دہشتگرد ہلاک

11 Nov 2014 11:24

اسلام ٹائمز: سرکاری ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے شیرین درہ میں قائم سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، دہشتگردوں کی تعداد چالیس سے پچاس تھی، حملے کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 دہشتگرد مارے گئے، ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقہ میں قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام کو پہنچا دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے شیرین درہ میں قائم سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، دہشت گردوں کی تعداد چالیس سے پچاس تھی، حملے کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پندرہ دہشت گرد مارے گئے، حملہ آور دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں چھ سکیورٹی اہل کار بھی زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 418958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/418958/اورکزئی-ایجنسی-دہشتگردوں-کا-حملہ-پسپا-فورسز-کی-جوابی-فائرنگ-سے-15-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org