0
Tuesday 11 Nov 2014 12:13

کوئٹہ، ڈبل روڈ دھماکے میں 13سالہ بچہ جاں بحق، 25افراد زخمی

کوئٹہ، ڈبل روڈ دھماکے میں 13سالہ بچہ جاں بحق، 25افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ڈبل روڈ دھماکے میں ایک 13سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ڈبل روڈ پر زرغون مارکیٹ کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کی گاڑی و کانوائے اور ڈی ایس پی شالکوٹ کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ تاہم جج اور ڈی ایس پی کی گاڑیاں اور وہ خود تو دھماکے سے محفوظ رہے۔ جج کےکانوائے کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اور اس کے نتیجے میں ان کی سکیورٹی پر معمور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی زد میں آکر ایک تیرہ سالہ بچہ اور پچیس دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ڈبل روڈ پر کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں دس گاڑیوں اور متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد پولیس ، ایف سی اور امداد ی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ دھماکے میں کسے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ دوسری جانب گورنر ووزیراعلی بلوچستان نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور وزیراعلی نے آئی جی پولیس سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 418962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش