0
Tuesday 11 Nov 2014 13:01

فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے، الطاف حسین کا مطالبہ

فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے، الطاف حسین کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے اور فاٹا کے عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی ترجیحی بنیاد پر یقینی بنائی جائے۔ الطاف حسین نے یہ مطالبہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گفتگو میں فاٹاکے عوام کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ فاٹا کے مسائل کے حل پر فوری توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اورفاٹا کو الگ صوبے کی حیثیت دینے سے ملک مضبوط ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 418977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش