0
Tuesday 11 Nov 2014 14:02

مسلمان اسوہء حسینی کو مشعل راہ بنا کر باطل قوتوں کے عزائم خاک میں ملا دیں، جماعت اہلسنت

مسلمان اسوہء حسینی کو مشعل راہ بنا کر باطل قوتوں کے عزائم خاک میں ملا دیں، جماعت اہلسنت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے رہنماء قاضی ارشاد حسین اشرفی نے کہا کہ دہشتگردی، بدامنی صالحین کے ذکر سے دور نہیں کر سکتی، اسلام دینِ فطرت ہے، اس کو ظلم و بربریت کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا، جن لوگوں کے ہاتھ میں رسالت مآب کے اہلبیتؑ کا دامن اور دل میں صحابہ کرام کی محبت ہے وہ تعلیماتِ نبوی پر عمل پیرا ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت ضلع کورنگی کے تحت جامع مسجد صدیقیہ وائی ایریا کورنگی میں ”شانِ اہلبیت کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں جماعت اہلسنّت کراچی کے نائب امیر مفتی سید احمد علی شاہ سیفی، حاجی حنیف طیب، صوفی حسین لاکھانی، جمیل احمد امینی، عرفان مصطفی قادری، عبدالحفیظ معارفی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ممتاز نعت خواں راشد اعظم، فیض رسول شاہ، سید ثاقب رضا، بلال شاہ، صوفی ریاض اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔

قاضی ارشاد حسین اشرفی نے مزید کہا کہ آج کے پر فتن دور میں اہلبیتؑ کے کردار کو مشعل راہ بنا کر پرُامن معاشرے کے قیام میں مدد ممکن ہے۔ شرکائے کانفرنس سے خطاب میں حاجی حنیف طیب نے کہا کہ حضرت امام حسنؑ نے ظلم و جبر کے آگے جھکنے پر موت کو ترجیح دے کر بے مثال شجاعت و استقلال کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق و باطل قیامت تک جاری رہے گا اور واقعہ کربلا ظالم و جابر قوتو ں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا رہے گا۔ دیگر مقررین نے خطاب میں کہا کہ امام حسینؑ نے یزید کی بیعت سے انکار کرکے دین مصطفیؐ کی دعوت و تبلیغ کیلئے شہادت کو فوقیت دی لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے مسلمان اسوہء حسینی کو مشعل راہ بنا کر ظالم اور باطل قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں۔
خبر کا کوڈ : 418987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش