0
Tuesday 11 Nov 2014 14:26
ڈیڑھ ارب ڈالر کے عیوض پاکستان کو نجدی اسٹیٹ نہیں بنایا جا سکتا

طالبان اور داعش یزیدی قوتیں ہیں جو سراسر دینِ اسلام کے منافی ہیں، ثروت اعجاز قادری

حسینیت کے پرچم کو بلند کرکے ہی دہشتگردوں کو شکست اور امن قائم کیا جا سکتا ہے
طالبان اور داعش یزیدی قوتیں ہیں جو سراسر دینِ اسلام کے منافی ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امام حسینؑ کی شہادت دین اسلام کی بقاء اور باطل کے خاتمے کا درس دیتی ہے، شہدائے کربلا کی قربانیاں حق کے خاطر باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام ہے، عدل و انصاف اور عوام کے حقوق کے حصول کے بغیر خوشحال پاکستان کا تصور ممکن نہیں، ڈاکٹر علامہ اقبال کے خواب کی مکمل تعبیر تب ہوگی جب خوشحال، کرپشن سے پاک پاکستان دنیا کے نقشے پر ہوگا، ڈیڑھ ارب ڈالر کے عیوض پاکستان کو نجدی اسٹیٹ نہیں بنایا جا سکتا، غلامان مصطفیؐ پاکستان میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کیلئے میدان میں آجائیں، شہدائے اہلسنت کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دینگے، اہلسنت کا استحصال کرنے والے سن لیں جب حق نہیں ملتا تو چھین کر لیا جاتا ہے، اہلسنت کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے، حسینیت کے پرچم کو بلند کرکے ہی دہشتگردوں کو شکست اور امن قائم کیا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ممتار عالم دین علامہ سراج الدین، سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری، ارکان رابطہ کمیٹی مبین قادری، فہیم الدین شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ داعش کی چاکنگ کے پیچھے کوئی بھی ہاتھ ہو ان کا مقصد لبیک یارسول اللہ کہنے والے اہلسنت کو نقصان پہنچانا ہے، حضرت امام حسینؑ نے ظالم و جابر یزید کے سامنے سر اٹھا کر اسلام کو سربلند کیا اور یزید کو ہمیشہ کیلئے نشانِ عبرت بنا کر پیغام دے دیا کہ دینِ اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے والے ذلیل و رسوا ہوتے رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور داعش یزیدی قوتیں ہیں جو مزاراتِ اولیاء پر بم دھماکے کرتے ہیں، تعلیمی اداروں اور بازروں میں خودکش حملے کرتے ہیں جو سراسر دینِ اسلام کے منافی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ یزیدیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر حسینی کو گھر سے نکلنا ہوگا، اسلام کی سربلندی پاکستان کی سلامتی کیلئے حسینی نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کرنے والوں کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے، دہشتگردی انتہاپسندی ملک کیلئے زہرِ قاتل ہے، اس زہر کو پھیلنے سے روکنے کا واحد علاج اتحاد و یکجہتی اور ہر سازش کو شعور سے ناکام بنانے میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 418993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش