QR CodeQR Code

وزیراعظم نااہلی کیس، 3 رکنی بینچ کا تحریری فیصلہ جاری

11 Nov 2014 16:48

اسلام ٹائمز: فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایک دفعہ طے ہوجانا چاہیئے کہ آرٹیکل 62 اور 63 سے متعلق نااہلیت کا معیار کیا ہے، وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے چار درخواستیں دائر کی گئیں تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق دائر درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، لارجر بنچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بجھوا دیا گیا ہے۔ چار صفحات پر مشتمل فیصلہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ نے تحریر کیا ہے، تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بظاہر وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق دائر درخواستیں قابل سماعت نظر نہیں آتیں لیکن اٹھائے گئے سوالات کی تشریح ضروری ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایک دفعہ طے ہوجانا چاہیئے کہ آرٹیکل 62 اور 63 سے متعلق نااہلیت کا معیار کیا ہے، وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے چار درخواستیں دائر کی گئیں تھیں، جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بجھوایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 419001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419001/وزیراعظم-نااہلی-کیس-3-رکنی-بینچ-کا-تحریری-فیصلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org