QR CodeQR Code

نیب نے سابق وزیراعظم پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

11 Nov 2014 16:55

اسلام ٹائمز: ریفرنس میں موقف اختیار کیا کہ پرویز اشرف نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے داماد کو ورلڈ بینک میں تعینات کیا۔ نیب نے سابق چیئرمین ای او بی آئی کیخلاف بھی ریفرنس دائر کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف اپنے داماد کو ورلڈ بینک میں تعینات کرانے پر ریفرنس دائر کر دیا، ریفرنس اختیارات کے ناجائز استعمال پر دائر کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف دائر کئے گئے ریفرنس میں موقف اختیار کیا کہ پرویز اشرف نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے داماد کو ورلڈ بینک میں تعینات کیا۔ نیب نے سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر اقبال گوندل کے خلاف بھی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا۔ ظفر اقبال گوندل پر زمینوں کی خریدراری کی مد میں ساٹھ کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے، ریفرنسز احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کئے گئے، دونوں ریفرنسز نیب ایگزیکٹو بورڈ کے حالیہ اجلاس میں منظور کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 419002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419002/نیب-نے-سابق-وزیراعظم-پرویز-اشرف-کیخلاف-ریفرنس-دائر-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org