0
Tuesday 11 Nov 2014 17:13

آئین اور قانون کی بالادستی میں ہی ملک کی کامیابی ہے، صدر ممنون حسین

آئین اور قانون کی بالادستی میں ہی ملک کی کامیابی ہے، صدر ممنون حسین
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی میں ہی ملک کی کامیابی ہے اور ملک کی ترقی و استحکام ہم سب کا مشترکہ نصب العین ہے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی میں اس ملک کی کامیابی ہے، ہمیں ملک کی خدمت کرنی ہے، ہم سب کا مفاد مشترکہ ہے، ملک کی ترقی و استحکام ہم سب کا مشترکہ نصب العین ہے، اس لئے امید ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے کام لے کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 419004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش