QR CodeQR Code

وزیراعظم کے دورہ چین کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، احسن اقبال

11 Nov 2014 19:10

اسلام ٹائمز: وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دھرنے والے نہیں چاہتے کہ چینی صدر پاکستان کا دورہ کریں اور انہی کی وجہ سے دورہ ملتوی ہوا، دھرنے والوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری بڑا منصوبہ ہے، جبکہ چین کے ساتھ توانائی منصوبوں سے پاکستان ترقی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں ریلوے کی بہتری کیلئے بھی سرمایہ کاری کرے گا اور وزیراعظم کے دورہ چین کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ دھرنے والے نہیں چاہتے کہ چینی صدر پاکستان کا دورہ کریں اور انہی کی وجہ سے دورہ ملتوی ہوا، دھرنے والوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ منصوبوں میں غیر معمولی رعایت کا تاثر غلط ہے، پاکستان کو چین قرض نہیں دے رہا، سرمایہ کاری کر رہا ہے جس کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 9 ہزار میگاواٹ کے منصوبے 2018 تک مکمل کر لئے جائیں گے، جبکہ کوئلے سے سستی بجلی پیدا کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 419016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419016/وزیراعظم-کے-دورہ-چین-دور-رس-نتائج-برآمد-ہوں-گے-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org