0
Tuesday 11 Nov 2014 19:49

پشاور، دہشتگردوں نے ڈاکٹر ثقلین قتل کیس کے اہم گواہ واجد حسن کو شہید کر دیا

پشاور، دہشتگردوں نے ڈاکٹر ثقلین قتل کیس کے اہم گواہ واجد حسن کو شہید کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ روز بروز زور پکڑتا جا رہا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، آج دہشتگردوں نے پشاور کے علاقہ قصہ خوانی میں فائرنگ کرکے واجد حسن قزلباش کو شہید کر دیا، ذرائع کے مطابق واجد حسن قصہ خوانی کے علاقہ ڈھکی نعلبندی میں موجود تھے کہ دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے، ان کی میت کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، واضح رہے کہ شہید واجد حسن، ڈاکٹر سید ثقلین کاظمی کے قتل کے عینی شاہد بھی تھے، جس کہ وجہ سے انہیں کئی بار دھمکیاں بھی ملی تھیں، شہید ایک فعال شیعہ شہری تھے، ان کا میڈیکل سٹور تھا، شہید واجد حسن نے سوگوران میں ایک بیٹی اور بیٹا بھی چھوڑا ہے، شہید واجد حسین سابق کونسلر عابد حسن قزلباش کے بھائی تھے، اور ان کے بھائی عابد حسن پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 419021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش