0
Tuesday 11 Nov 2014 21:50

کے پی کے حکومت کیجانب سے ٹیوٹا کے فیصلے کیخلاف ایپکا اور طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

کے پی کے حکومت کیجانب سے ٹیوٹا کے فیصلے کیخلاف ایپکا اور طلباء کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کی نجکاری کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں اساتذہ، ملازمین اور طلباء نے مشترکہ طور پر احتجاجی ریلی نکالی ہے اور فوارہ چوک پر مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا ہو جانے سے ملازمین کا مستقبل تاریک ہونے کیساتھ ساتھ طلباء پر بھاری فیسو ں کی وجہ سے فنی تعلیم کے دروازے بھی بند ہو جائیں گے، جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا کے صدر فدا حسین بلو چ نے کہا کہ فنی تعلیمی ادارو ں کی نجکاری ملازمین کے منہ سے روٹی کا آخر ی نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت میں تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ نہیں ہونے دینگے۔ صوبائی حکومت ایک طرف سے تو عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف اداروں کی نجکاری کرکے عوام کو بے روزگار کرنے کی تیاری کر چکی ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے کوآرڈینیٹر راجہ اقبال، ایوب انصاری، ایوب قریشی ڈسٹرکٹ چیئرمین ایپکا قاضی عبدالحمید نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کیخلا ف ڈی چوک پر دھرنے میں کنٹینر سے احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف خیبر پختونخوا میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کی نجکاری کی جا رہی ہے۔ ایک طرف کرپشن ختم کرنے کے دعوے کئے جا رہے ہیں جبکہ دو سر ی طرف 150 کروڑ روپے جو مختلف ممالک نے فنی تعلیمی کے فرو غ کیلئے دیئے انکو ہضم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جو ہم کسی صورت نہیں ہونے دینگے، جب تک صوبائی حکومت فنی تعلیمی اداروں کو ٹویوٹا کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لیتی ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔
خبر کا کوڈ : 419034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش